ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اسپورٹس / شام: نشانہ باز حملے میں روسی عسکری مشیر ہلاک

شام: نشانہ باز حملے میں روسی عسکری مشیر ہلاک

Wed, 03 May 2017 20:08:19  SO Admin   S.O. News Service

ماسکو،3مئی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)روسی وزارت دفاع نے بتایا ہے کہ شام میں روس کے ایک فوجی مشیر کو نامعلوم مسلح افراد نے اسنائپر سے گولی مار کر قتل کردیا ہے۔روزسی وزارت دفاع کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ لیفٹیننٹ کرنل الیکسی پوچلنیکوف شام میں متعین عسکری مشیروں کے گروپ میں شامل تھے اور انہیں شامی فوج کی رہ نمائی اور تربیت کی ذمہ داری سونپی گئی تھی۔ادھر روسی فوج کا کہنا ہے کہ ٹریننگ کے دوران نامعلوم افراد کے اسنائپر سے فائرنگ کے نتیجے میں کرنل پوچیلنیکوف شدید زخمی ہوئے جو زخموں کی تاب بہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔خیال رہے کہ شام میں فوجی کارروائی کے آغاز سے اب تک روسی فوج کے 31 اہلکار اور افسر ہلاک ہوچکے ہیں۔
 


Share: